ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : ملپے سمندر میں ڈوبتی نوجوان لڑکی کو بچا لیا گیا

اڈپی : ملپے سمندر میں ڈوبتی نوجوان لڑکی کو بچا لیا گیا

Thu, 02 Mar 2023 23:36:36    S.O. News Service

اڈپی 2 / مارچ (ایس او نیوز) ملپے ساحل پر سیر و تفریح کے دوران سمندری موجوں سے کھیلتے وقت بہہ جانے والی نوجوان لڑکی کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا 

بتایا جاتا ہے کہ چترادرگہ ضلع کے مانگی گاوں کے رہنے والی آئشوریہ (16 سال) ساحل پر پانی میں کھیلتے وقت تیز موجوں میں پھنس گئی اور سمندر میں ڈوبنے لگی ۔ ماہر غوطہ خور لائف گارڈ ایشور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آئشوریہ کو سمندر سے باہر نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔ چونکہ غرقابی کے وقت آئیشوریہ نے جان بچانے کی کوشش میں بہت زیادہ نمکین سمندری پانی پی لیا تھا اس کی وجہ سے اس کی طبعیت خراب ہوگئی اور علاج کے لئے اس کو منی پال اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔


Share: